قیدیوں کے تبادلے کے چوتھے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، حال ہی میں صیہونی حکومت کی عوفر جیل سے متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
عوفر نامی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی بسیں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قصبے بیتونیا میں داخل ہوئیں تو فلسطینی عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کے انفارمیشن آفس نے جمعہ کی رات بتایا کہ صیہونی حکومت حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کے اندر تبادلے کے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔
بعض اطلاعات کے مطابق ان میں سے 110 فلسطینی قیدیوں کو غزہ پٹی منتقل کیا جائے گا۔
تحریک حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے خان یونس شہر میں قیدیوں کے تبادلے کے چوتھے مرحلے میں جنوبی غزہ پٹی میں ، چند گھنٹے قبل 2 صہیونی قیدیوں عوفر کالڈرون اور یاردن بیباس کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔
آپ کا تبصرہ